۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سبط حیدر

حوزہ/ مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول کے اہل بیت علیہم السلام خدا کے ایسے ہی عبادت گزار بندے تھے جنکی کوئی مثال نہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سیوان شہر,صوبہ بہاراحمدنگر(پوکھرا)میں عشرہ ماہ صفر کی مجالس کو خطاب کرتے ہوئے حوزہ علمیہ آیۃ اللہ خامنہ ای کے پرنسپل حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سبط حیدر نے ( فَمَنْ شَہِدَ مِنْکُمْ الشَّہْرَ فَلْیَصُمْہُ)سورۂ بقرہ کی ١٨٥ ویں آیت کی تفسیرپرروشنی ڈالی۔

اہلبیت (ع) خدا کے ایسے عبادت گزار بندے جنکی کوئی مثال نہیں، مولانا سبط حیدر

مولانا موصوف نے ۲ماہ ۸ دن فاطمہ کے لال پرآنسو بہانے اور اسکی عظمت پرروشنی ڈالتے ہوئے دین اسلام کے دوسرے اہم مطالب پربھی کافی روشنی ڈالی،سب سے پہلے آپ نے روزہ کے سلسلے سے کہا کہ حق سبحانہ و تعالیٰ نے نہایت دلکش اور ترغیب آمیز کلمات سے روزہ رکھنے کی طرف آپ حضرات کو توجہ دلائی ہے، جس آیت کا یہ ٹکڑا ہے کہ( فَمَنْ شَہِدَ مِنْکُمْ الشَّہْرَ فَلْیَصُمْہُ) اس کے ایک آیت قبل مومنین سے اس طرح خطاب فرماتا ہے کہ(یَاَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا کُتِبَ عَلَیْکُمْ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِینَ مِنْ قَبْلِکُمْ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُون )(١)۔اے ایمان دارو! روزہ رکھنا جس طرح تم سے پہلے کے لوگوں پر فرض تھا اسی طرح تم پر بھی فرض کیا گیا تاکہ تم معاصی سے پرہیز گار ہو سکو.

اہلبیت (ع) خدا کے ایسے عبادت گزار بندے جنکی کوئی مثال نہیں، مولانا سبط حیدر

اہلبیت (ع) خدا کے ایسے عبادت گزار بندے جنکی کوئی مثال نہیں، مولانا سبط حیدر

مولانا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مطلب یہ ہے کہ یہ نہ سمجھنا کہ صرف تمھارے ہی لئے روزہ رکھنا فرض ہوا ہے، نہیں بلکہ تم سے پہلے انبیاء اور ان کے امم آدم سے خاتم تک کے لئے روزہ فرض تھا، آپ نے معاشرے میں علمی مطالب یعنی نمازروزہ حج،زکواة،اور٢ماہ ٨ دن فاطمہ کے لال پرآنسوبہانے کے سلسلے سے جو زوردیا تولوگوں پہ کافی اثررہااوردینی خدمات میں بڑھ چڑھکر حصہ لینے کا محب اہل بیتؑ کے درمیان مزیدحوصلہ پایاگیا۔

اہلبیت (ع) خدا کے ایسے عبادت گزار بندے جنکی کوئی مثال نہیں، مولانا سبط حیدر

انہوں نے کہا کہ آپ نے جب ایک منظر دربار مامون میں امام علی رضا علیہ السلام سے مشاہدہ ہوا،تو کہنا پڑا عبادت ہو تو ایسی ہو، رسول کے اہل بیت علیہم السلام خدا کے ایسے ہی عبادت گزار بندے تھے جنکی کوئی مثال نہیں۔

اس پروگرام میں ندیم سلمہ، جناب انتظاررضوی،جناب قمرمظفرپوری،جناب فیضی بھیک پوری،جناب پرویزبھیک پوری،جناب اعجازبھیک پوری جیسے معتبرشعراے کرام نے پیش خوانی سے ثواب دارین میں شریک ہوئے،اورسوزخوانی میں سید صفدرحسین رضوی نے اپنے مخصوص اندازمیں سامعیین کے قلوب کومنورکئے،ان مجالس میں جناب وفاداررضوی،جناب شاہد رضوی،،عماررضوی اورسیوان شہرکے اکثرجوانوں نے نے نوحہ خوانی کی،محترم اقبال حسین ایڈوکیٹ نے بہٹ ہی بہترین طریقے سے ایام عزاکے اس نظام کوبنحواحسن بنانے میں انتھک کوشیشیں کیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .